سی پیک کے تحت توانائی کے کتنے منصوبے ہوئے مکمل

0
44

سی پیک کے تحت توانائی کے کتنے منصوبے ہوئے مکمل

باغی ٹی وی : سی پیک کے سلسلے میں سفر تیزی سے جاری ہے ، اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں توانائی کے منظور شدہ 22 منصوبوں میں سے 9 مکمل ہوگئے۔

سی پیک کے مکمل ہونے والے 9 منصوبوں سے 5 ہزار 320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے ، منصوبوں کا مقصد بجلی کی ضروریات پوری کرنا ہے، مکمل شدہ 9 منصوبوں سے 5 ہزار 320 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ان منصوبوں میں کوئلے کے 13 سو 20 میگا واٹ کے ساہیوال، پورٹ قاسم اور چائنا حب منصوبے شامل ہیں۔ 660 واٹ کا اینگرو تھر اور 400 میگا واٹ قائد اعظم سولر پارک منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں۔

مزید 4 ہزار 470 میگا واٹ کے 8 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، ان کے علاوہ کوہالہ، تھر اور آزاد پٹن سمیت 5 منصوبے بھی پائپ لائن میں شامل ہیں۔

مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے ملکی ضروریات پوری ہونے سمیت بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی، سی پیک منصوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

Leave a reply