مظفرگڑھ تھانہ صدر علی پور کے علاقہ موضع حمزیوالی کے رہائشی محمد ظفر دسی کے بیٹی کےانوکھے قتل کا انکشاف سمیرا بی بی کے قاتل قریبی رشتہ دار نکلے
مظفرگڑھ تھانہ صدر علی پور کے علاقہ موضع حمزیوالی کے رہائشی ظفر حسین اور اسکی بیوی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل میری بیٹی سمیرا بی بی پر قریبی رشتہ دار جہانگیر رانجھو مرید وغیرہ نے الزام عائد کیا کہ سمیرا کے ساتھ تھانہ شہر سلطان کے علاقہ کوٹلہ گانموں رہائشی سلیم لشاری کے ساتھ ناجائز تعلق کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ در ج کرایا اور سلیم کو گرفتار کرایا
بعد ازاں ظفر نے کہا کہ میری بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جب پہلے میری بیٹی پر الزام کا مقدمہ جو درج کر ایا اس مقدمے کا مدعی تنویر بن گیا آور میری بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اور میرے رشتہ داروں نے خود کشی کا ڈرامہ رچایا اور پولیس کو خود کشی کا کہ کر مقدمہ درج نہ ہونے دیا جبکہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سمیرا بی بی نے خود کشی نہیں کی بلکہ سمیرا بی بی کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ظفر حسین نے کہا کہ میں نے ار پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو درخواست گذاری ہے انہوں نے کاروائی کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے