مریم نواز نے سپریم کورٹ کو کھلی دھمکی دے دی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مریم نواز نے سپریم کورٹ کو کھلی دھمکی دے دی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مریم نوازیا مریم صفدر کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہیں. ڈسکہ الیکشن میں اس بات کی سمجھ تو آتی ہے کہ وہ حکومت پر الزام لگائیں کہ انہوں نے دھاندلی کی ہے . اور ووٹر کو درانے دھمکانے کے سرکاری اثر ورسوخ کا استعمال کیا ہے . کیونکہ حکومت پر یہ الزام لگتے ہیں اور اسی طرح پی ٹی آئی ن لیگ پر الزم لگاتی ہے.

اسی طرح ان کے مخالف ان پر الزام لگا رہے ہیں‌ کہ ن لیگ اس میں شامل ہے . لیکن اس میں عدلیہ کو گھسیٹنے کی کیا ضرورت ہے . ان کا یہ کہنا کہ جن بے چارے لوگوں کے افراد مر چکے ہیں ان کے گھر والوں کا کیا حال ہوگا. یہ سیاستیں تو اپنی جگہ ہوتی رہیں گی .

خدارا ان کی فاتحہ تو پوری ہونے لینے دو پھر ان کو ساتھ لے سیاست کرنا اور تقریریں کرنا .پہلے یہ تو خبر لو کہ ان کا کیا حال ہے اور وہ جس کسمپرسی سے گزر رہے ہیں . ان کی کیا ضرورت ہے .ان کو پورا کیا جائے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز چومکھی کھیل رہی ہیں . پی ٹی آئی پر الزام لگانا سمجھ آتا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ کو اوپن بیلٹنگ میں کہنا کہ وہ حکومت کی فریق نہ بنے اور ایسا ہوا تو عدلیہ پر دھبہ ہوگا . نہ حکومت کی ڈوبتی کشتی کو عدلیہ سہارہ دے . حکومت کے حق میں اس فیصلے پر فریق بننے پر عوام میں مہم چلائی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ ان سے سوال ہے کہ وہ عدلیہ کے اس فیصلے کا جواب دیں جو آج ہمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہوئی ہے. اس فیصلے میں حکومت کی سبکی ہوئی ہے جو کہ ان کو جیل میں رکھنا چاہتی تھی . . کیا اب بھی عدلیہ کسی کی فریق ہے اور کیا عدلیہ کے اس فیصلے بھی مشکوک کہیں‌گے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب منطق ہے جب فیصلہ اپنے حق میں آئے تو عدلیہ اچھی ہے اور جب اپنے مفادات پر زد لگے تو عدلیہ کو تنقدی کا نشانہ بنا دیتے ہیں.

Comments are closed.