عامر یامین نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کروا دیا
کراچی عامر یامین نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا۔الیکس ہیلز کے عتاب کا نشانہ بننے والے اوپنر نے 29رنز دیے،پہلی گیند پر چوکا، دوسری پر چھکا لگا، تیسری کے بعد نوبال پر بھی چوکا ہوا، ایک گیند پر 2رنز بننے کے بعد اگلی دونوں پر چوکے ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مہنگا ترین اوور لاہور قلندرز کے عرفان جونیئر نے کراتے ہوئے 28رنز دیے تھے،پشاور زلمی کے کیون پیٹرسن نے ان کی بھرپور پٹائی کردی تھی۔