بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے بالی ووڈ کے نامور ستاروں شاہ رخ خان ، اکشے کمار ، نیتو سنگھ، ارجن کپور ، وکی کوشل ، ورون دھون ، پرینیتی چوپڑا ،کترینہ کیفاور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر نےعالیہ بھٹ کی تعریف ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہ فلم رواں سال 30 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
I always look forward to your work as an actor ‘little one’. And this one seems extremely special….and you….so Gangsta!!! All my love and wishes for the film. @aliaa08 https://t.co/ZPIIfWGQYs
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 24, 2021
شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لٹل ون‘ میں ہمیشہ بطور اداکار تمہارے کام کو دیکھنے کا منتظر رہتا ہوں۔ یہ ٹریلر بہت ہی خاص لگ رہا ہے۔
شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ اور فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پیغام میں عالیہ بھٹ کی تعریف اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عالیہ میری دوست بےخوف ہو کر مشکل میں قدم رکھنے پر مجھے تم پر فخر ہے۔امید ہے تم ہمیشہ ایسے ہی کامیابیاں سمیٹتی رہو –
Alia!!!! I’m so proud of you my friend for stepping into complexity fearlessly. I hope you always keep shining. Presenting- Gangubai Kathiawadi! Congratulations Sanjay sir and team.@aliaa08 @bhansali_produc https://t.co/sD8MtbVpYy
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 24, 2021
پریانکا چوپڑا نے فلم کے ہدایتکار سجنے لیلی بھنسالی اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی-
#GangubaiKathiawadi…had found the title itself very intriguing from the day I’d heard it…the teaser only adds to it! @aliaa08 along with #SanjayLeelaBhansali sir bring their A-game again, so looking forward to it 👏https://t.co/BVwyMxYFio
— Akshay Kumar (@akshaykumar) February 24, 2021
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے بھی عالیہ بھٹ اور سنجے لیلی بھنسالی کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات کو اپنی انستاگرام اسٹوریز میں شئیر کرتے ہوئے سب کا شکریہ اداکیا-
گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر پابندی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اس کا ٹریلر بھی سامنے آگیا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم 1960ءکی دہائی میں ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں غیر قانونی پیشوں سے وابستہ خاتون گنگو بائی کی زندگی پر مبنی ہے اور اس کی کہانی ایس حسین زیدی کے تحریر کردہ ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔
فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی ممبئی کی سول کورٹ نے فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کے خلاف درخواست گزار کی استدعا مستردکرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔
درخواست گزار بابوجی راؤجی شاہ نے خود کو گنگو بائی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو حذف، ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی اور اس ناول پر مبنی فلم کی ریلیز کو روکا جائے بابوجی راؤجی شاہ نے ناول کے لکھاری حسین زیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دوران سماعت درخواست گزار اپنا گنگو بائی سے کسی قسم کا رشتہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔
واضح رہے کہ یہ فلم گذشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی اور اب اسے رواں سال 30 جولائی کو ریلیزکیا جائےگا-