چین نے اینل (مقعد) سویب ٹیسٹ شروع کیا تو امریکی سفارتی عملے نے دہائی دینا شروع کردی
باغی ٹی وی :امریکیوں نے چینی سے شکایات شروع کردیں ، چین نے کرونا کے مقعد یا اینل سویب ٹیسٹ کو رائج کیا تھا جس پر امریکی سفارتی عملہ بلبلا اٹھا اور انہوں نے شور مچایا کہ چین ہماری توہین کر رہا ہے. ایسے ٹی سٹ سےہمیں بہت تنگی ہے .
جس پر چین کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اس بات کی تردید کی کہ اس ملک میں امریکی سفارت کاروں کو کورونا کے لئے اینل سویب ٹیسٹ لینے کا تقاضا کیا گیا ہے ، میڈیا کی اطلاع کے مطابق بعض نے اس طریقہ کار کے بارے میں شکایت کی تھی .
امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ وائس نے بدھ کے روز محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ غلطی سے ہوا تھا اور چین نے کہا تھا کہ وہ امریکی سفارتی عملے پر اس طرح کے ٹیسٹ بند کردے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں روزانہ کی ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ میرے علم میں چین نے کبھی بھی چین میں امریکی سفارتی عملے کو پابند کیا ہو کہ وہ اینل سویب ٹیسٹ کروائیں.
خبر رساں ادارے رائٹرز کو محکمہ خارجہ کے ایک نمائندے نے کہا کہ وہ "امریکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کی ضمانت دینے کے لئے پرعزم ہیں ، جبکہ ان کے وقار کو برقرار رکھا جائے گا.
چین کے کچھ شہریوں کا قمری نئے سال کی تعطیلات سے قبل علاقائی وباء کے وقفے وقفے سے اسکریننگ کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے مقعد ٹیسٹ لیا گیا تھا . چین نے اس مقعد اینل ٹیسٹ کو اپنے ملک میںشروع کیا تھا جس وجہ سے امریکی سفارتی عملے کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی.