بھارتی شخص کو ہجوم پر کھلونا گرینیڈ پھینکنا مہنگا پڑ گیا ، بہت بڑا جرمانہ

سنگاپور:سنگاپور میں ایک 59 سالہ شخص کو صدارتی محل کے باہر کھلونا گرینیڈ دکھانے اور لہرانے پر 4500 ڈالر جرمانہ ہوگیا. تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایلکوان مرمتھو نے یہ غیر قانونی کام کیا

اس بھارتی کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ استانہ میں ایک خاکروب ہے اور 2017 سے کام کررہا ہے.ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر سنگا پور نے کہا کہ اس شخص نے اپنے منہ سے اس گرینیڈ کو کھول کر عوام الناس میں پھینک کر بھاگنے کی کوشش کی

سنگا پور پولیس حکام کے مطابق اس بھارتی شخص کی اس حرکت کی وجہ سے حکام نے سنگا پور پولیس فورس کے ساتھ 8 فوجی اہلکار،کیمیکل ،بیالوجیکل اور ریڈیالوجیکل ماہر اہکاروں کو فورا بلا لیا .سنگاپور پولیس کے مطابق اس شخص کی اس حرکت کی وجہ سے 45 منٹ تک ٹریفک جام رہی .اس شخص کی اس حرکت کی وجہ سے سیکورٹی حکام کو جو پریشانی اٹھانی پڑی جس کی وجہ سے اس شخص کو 4500 ڈالرزکا جرمانہ کردیا

Comments are closed.