اسلام آباد(محمد اویس)قومی اسمبلی کی کمیٹیاں ارکان کی عدم دلچسپی کاشکار ہوگئیں ،کورم مکمل نہ ہونے کے باوجودکمیٹیوں کے اجلاس شروع ہوگئے،کمیٹی کاکورم مکمل نہ ہوتو کمیٹی کااجلاس غیرقانونی ہوجاتاہے ،پی اے سی کااجلاس کورم نہ ہونے کے باوجودہوا،29ارکان میں سے چیرمین سمیت صرف چھ ارکان کمیٹی میں موجودتھےکمیٹی کاکورم مکمل نہ ہوتو کمیٹی کااجلاس غیرقانونی ہوجاتاہے ،اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں میں ارکان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کارروائی چلانے میں مشکلات کاسبب بننے لگےجبکہ دوسری طرف کمیٹی کے چیرمین کورم مکمل نہ ہونے کے باوجود کمیٹیوں کی غیرقانونی کارروائی چلارہے ہیں ۔جمعرات کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا توکورم مکمل نہیں تھا

کمیٹی کے کل 29 ارکان ہیں جن میں سے 6 سینیٹراورباقی ممبران قومی اسمبلی ہیں جن میں راناتنویرحسین کمیٹی کے چیرمین ہیں جبکہ میاں محمدشہبازشریف،ملک محمدعامرڈوگر،سردارنصراللہ خان دریشک،ریاض فتیانہ ،راجہ ریاض احمد،نورعالم خان ،خواجہ شیرازمحمود،محموثناء اللہ خان مستی خیل،محمدابراھیم خان ،عامرمحمودکیانی،منزہ حسن،سردارایازصادق،خواجہ محمدآصف،شیخ روحیل اصغر،راجہ پرویزاشرف،سیدنویدقمر،سیدحسین طارق،حناربانی کھر،شاہدہ اخترعلی،اقبال محمدعلی خان، حسین الہیٰ، علی نوازشاہ ،سینیٹر شیری رحمان،سینیٹرمشاہدحسین سید، سینیٹرسیمی ایذدی،سینیٹرطلحہ محمود،سینیٹراحمدخان،سینیٹرسیدشبلی فراز کمیٹی کے رکن ہیں ۔

جمعرات کوپی اے سی کے اجلاس کی صدارت چیرمین راناتنویرحسین کررہے تھے جبکہ ممبران میں سے سینیٹرمشاہدحسین سید،سینیٹر سیمی ایذدی،محمدابراھیم خان ،شاہدہ اختر علی اورعامرڈوگر شریک تھے ۔قوم اسمبلی کے رولز کے مطابق ایک چوتھائی ممبران کمیٹی کاکمیٹی میں ہوناضروری ہے اس کے بعد ہی کمیٹی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے جبکہ اجلاس میں چیرمین کمیٹی سمیٹ چھ ارکان موجود تھے

اجلاس کے دورا ن کورم کی نشاندہی بھی کی گئی کہ کورم مکمل نہیں ہے اجلاس نہیں ہوسکتامگراس کے باوجود چیرمین کمیٹی راناتنویر حسین نے کمیٹی کی کارروائی شروع کی اور کمیٹی کااجلاس ہوا۔قومی اسمبلی کے رولز کے مطابق کورم مکمل نہ ہوتوکمیٹی کااجلاس نہیں ہوسکتاہے بلکہ اس کی تمام کارروائی بھی غیرقانون تصورکی جاتی ہے ۔واضح رہے کہ بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں بھی کورم مکمل نہیں تھا جس کی وجہ سے ارکان کاایک گھنٹہ انتظار کیاگیاکورم مکمل ہونے کے بعد کمیٹی کی کارروائی شروع کی گئی تھی

Shares: