کراچی :مفتی عبدالقوی کے بعد بلاول بھٹوحریم شاہ کے محبوب:اظہارمحبت وہ بھی پہاڑوں سے بلند:وائرل ویڈیونے بھانڈہ پھوڑدیا،اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے مفتی عبدالقوی ک بعد ایک ایسا شکارڈھونڈا ہے کہ دنیا دیکھ کرحیران رہ گئی
یہ شکارکون ، حریم شاہ کی محبت کا یہ شکار اورشاہکار بلاول بھٹوزرداری ہیں ،ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار محبت کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں حریم شاہ کو ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ‘ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CLtzHs-Bk0M/
ویڈیو میں حریم شاہ مداحوں کو موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر دکھاتے ہوئے ان سے اظہار محبت کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔انسٹاگرام پر حریم شاہ کی نئی ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکاہے۔
خیال رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں، دوسری طرف پیپلزپارٹی کے حلقےسخت پریشان ہیں کہ بلاول چاہتے ہیں یا حریم شاہ دونوں صورتوں میں نقصان پارٹی کا ہے