اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کے این آر او کے لیے مساجد،مدارس،علما وطلاب کو استعمال کیا:اطلاعات کے مطابق سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف کے این آر او کے لیے مولانا فضل الرحمان نے مدارس اور اکابرین کی جماعت کو استعمال کرکے اپنے مراعات اور مفادات حاصل کیے۔

جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے جمیعت علمائے اسلام (ف) اور حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے این آر او کے لیے مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا لیکن ہم دینی مدارس کو دوسروں کے لیے استعمال نہیں کریں گے بلکہ اسلام کی سربلندی اور ختم نبوت کی تحفظ کے لیے استعمال ہوں گے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف نے 40 سال اسٹیبلشمنٹ کے زیر سایہ سیاسی کھیل کھیلے اور کرپشن میں پکڑے جانے پر وہ نظریاتی بن بیٹھے، آزادی مارچ کی آڑ میں بیماری کا ڈرامہ رچایا اور لندن جاکر پناہ گزین بن گئے۔انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو ”رینٹل مارچ” قریب آرہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ایسی چھوٹی سرجری کی ضرورت بھی درپیش ہے جو پاکستان میں ممکن نہیں ہے اس مجبوری کی وجہ سے ابو جان کے پاس لندن ہی جانا ہوگا۔

Shares: