چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم
گلگت ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے 13سال سے التوا کا شکار قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق گریز یوتھ موومنٹ کے ایک نماندہ وفد نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کی وفد میں محمد طارق حسین،سلیم اللہ میر اور عبدالمناف شامل تھے ۔ وفد کی سفارش پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو موقع پر ہی اس کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔ قبل ازیں وفد نے چیف سیکرٹری کو منی مرگ قمری اور کلشی کے عوام کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کرنے سمیت قمری ڈسپنسری کو گزشتہ 13سال سے التوا اور عدم توجہی کا شکار ہونے سے بھی آگاہ کیا اور اس متعلق تحقیقات کی سفارش کی ۔ تحقیقات کا فوری حکم جاری کرنے پر وفد نے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے امید ظاہر کی کہ وہ جلد تحقیقات کرکے رپورٹ پیش سیکرٹری تک پہنچاکر قمری کلشی کے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں بھر کردار ادا کرے گا ۔ واضح رہے کہ گریز یوتھ موومنٹ کی جانب سے اس سے قبل وزیر اعلی اور سابق ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت بلتستان ڈاکٹر بسم اللہ خان کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جا چکاہے ۔