پشاور: نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے شاہ سعود خان اور عبدلرزاق آفریدی نے کہا ہے کہ باآثر قبضہ مافیا کے ایما پر گزشتہ روز نوشہرہ پریس کلب میں جمال شاہ نامی شخص نے جو کہ قبضہ مافیا کا کارندہ ہے نے اپنے دیرگ ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے ہمیں قبضہ مافیا جبکہ خود کو زمینوں کا قانونی مالک قرار دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد جو کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ نواب خان کے ایم اپر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دراصل خود ہی قبضہ مافیا ہیں۔شاہ سعود نے کہا زمینات کے اصل مالک ہم ہیں۔انہوں نے نواب خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشارو پریس کلب یا نوشہرہ پریس کلب میں ہمارے ساتھ مناظرہ کریں تاکہ پریس کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔عبدالرزاق افریدی نے کہا کہ پہلی بار نوشہرہ میں قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔انہون نے کہا وہ قبضہ مافیا کے خلاف جہاد کر ہے ہیں تاکہ غریبوں کے جائیدادوں سے قابض مافیا کے قبضے سے ان کی زمینیں واگزار کراسکیں۔

Shares: