گلاب کا پھول کس کی علامت ہے؟ اور اسے کیا اہمیت حاصل ہے؟

0
256

مظفرگڑھ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ہر طرف رنگ برنگے پھول دلکش نظارہ پیش رہے ہیں ان رنگ برنگے پھولوں میں پھولوں کا بادشاہ گلاب بھی شامل ہے

گلاب کا پھول دیکھنے میں تو بہت خوبصورت ہے ہی مگر یہ پھول اپنی خوش شکل کے ساتھ ساتھ من پسند خوشبو کی وجہ سے پھولوں کا بادشاہ بھی کہلاتا ہے گلاب کا پھول محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے اس کے شوخ رنگ جذبات کے اظہار کا موئثر ذریعہ ہے۔

جب گلاب کا پھول شاعر کی شاعری میں آتا ہے تو شعرا اسے محبت کی ڈوری میں پرو کے اپنی الفت کا اظہار کرتے ہیں جب طبیب کے ہاتھ لگتا ہے تو طبیب اسے کشید کر کے انسان کے فائدے کے لیے دوائیں تیار کرتا ہے گلاب اپنی خوش شکل اور من پسند خوشبو کی وجہ سے پھولوں کا بادشاہ کہلاتا ہے اس کی کاشت پوری دنیا میں مختلف ناموں سے کی جاتی ہے گلاب کی ایک سو سے زائد اقسام کے ہوتے ہیں گلاب کا تصور ذہن میں آتے ہی ایک مسحور کن احساس ذہن میں سراعیت کرنے لگتا ہے۔
گلاب کا پھول کبھی کسی کے گلے کا ہار بنتے ہے تو کبھی کسی کی کلائی کا کنگن کبھی کسی کے بالوں کا جھوڑا اور کبھی گلاب کے پھول کو پتیوں کی شکل اختیار کرنا پڑتی ہےبعض لوگ اسے میت پر بھی ڈالتے ہیں

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply