گورنر سندھ کے خلاف پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی،بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے

خط میں لکھا ہے کہ گورنر سندھ مبینہ طور پر سینیٹ انتخابات پر اثر انداز ہوئے، گزشتہ روز گورنر سندھ نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان سے میٹنگ کی پی ٹی آئی ناراض اراکین کے بیان سے پتہ چلتا ہے سینیٹ امیدوار کا انتخاب گورنر سندھ نے کیا

پیپلز پارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ کا اقدام الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے ،خط تاج حیدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا اور اس میں استدعا کی گئی کہ ہماری شکایت پر الیکشن کمیشن کارروائی کرے،

قبل ازیں سندھ سے پی ٹی آئی کے رہنماء سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی اور ناراض ارکان کا اجلاس ہوا،  جس میں ناراض ارکان نے لیاقت جتوئی کے خلاف ایکشن پر مزید ناراضی کا اظہار کیا۔

ناراض رکن محمد رند نے کہا کہ سینیٹ میں ٹکٹس کی تقسیم غلط ہوئی، وزیراعظم کو تما م ایشوز پر خط لکھ دیا ہے، ملاقات میں وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھیں گے۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر سندھ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔ اسی طرح لیاقت جتوئی کے خلاف شوکاز نوٹس بھی واپس لیا جائے۔

Shares: