سینیٹ الیکشن پی پی نے بھی پتے پھینکنے شروع کردیئے: شرجیل میمن نے ایم کیوایم کے بارے میں بڑی بات کردی

0
29

کراچی:سینیٹ الیکشن پی پی نے بھی پتے پھینکنے شروع کردیئے:فطری مخالف بظاہردوست نظرآنے لگے:شرجیل میمن نے ایم کیوایم کے بارے میں بڑی بات کردی،اطلاعات کے مطابق پییلزپارٹی نے بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ایم کیوایم سے قربت کا احساس دلا کرعوام الناس کو تبدیلی کا تاثردیا ہے

ذرائع کے مطابق پی پی وفد نے ایم کیوایم سے ملاقات کرکے فاصلے کم کرنے کی کوشش کی ہے ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات کا پیٹرن آصف علی زرداری نے تیار کیا اوراچھی خبرجاری کرنے کی نصیحت بھی کی ، ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے اس پرعمل کرتے ہوئے یہ مان لیا ہے کہ کراچی کے حوالےسے ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں

شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے دوستوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی،شرجیل میمن نے مزید کہاکہ سیاست میں بات چیت کاباب کبھی بندنہیں ہوتا، شرجیل میمن

وزیراطلاعات ناصرشاہ کہتے ہیں‌ کہ ہمیں تمام چیزیں رابطہ کمیٹی میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی،

دوسری طرف فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ ہم کارکنان کے درمیان بیٹھ کر ہی فیصلہ کرتے ہیں،

ادھروزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ کہتے ہیں‌کہ ہم نیک نیتی سے ایم کیو ایم کے مرکز آئے ہیں، وہ مزید کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہوا ہے،

ناصرشاہ کہتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ایم کیوایم کے مرکز آئے،

جبکہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کہتے ہیں کہ کوشش کی جائے کہ احساس محرومی کا مداواہو سکے

Leave a reply