ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم میں سستی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ صحت و لوکل گورنمنٹ کے افسران کو آپریشن تیز کرنیکا حکم دیدیا-انہوں نے اس حوالہ سے اجلاس میں افسران کو زیرو ٹالرینس پالیسی بارے آگاہ کردیا-
اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز و لوکل گورنمنٹ افسران نے شرکت کی-
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو آورہ کتوں کی تلفی،ہسپتالوں میں ویکسئین کی فراہمی بارے آگاہ کیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آوارہ کتوں کے بچوں کو آئے روز کاٹنے کے واقعات باعث تشویش ہیں تلفی مہم میں تیزی لائی جائے انہوں نے کہا کہ جس جگہ آوارہ کتے کے بچوں کو کاٹے کا واقعہ پیش آیا اس کا ذمہ دار متعلقہ چیف آفیسر ہوگا-
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر خود مہم کی نگرانی کریں- اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو کورونا فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسینیشن مہم بارے بریفنگ دی-