جرائم پرقابوپانے کے لیے لاہور میں ڈولفن فورس کے بعد ابابیل فورس کے نام سے نیا دستہ تیار

0
62

لاہور:جرائم پرقابوپانے کے لیے لاہور میں ڈولفن فورس کے بعد ابابیل فورس کے نام سے نیا دستہ تیار،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے شہرلاہور میں جرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن فورس کے بعد ابابیل فورس کے نام سے ایک نیا دستہ تیار کرلیا گیا ۔

ابابیل فورس کی افتتاحی تقریب پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہوئی، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے 500 سے زائد ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مجرموں کو گولی کا جواب گولی سے دیا جائےگا۔ابا بیل فورس کے لیے اہلکار اینٹی رائٹ فورس سے لیےگئے ہیں جو 20 موٹرسائیکلوں پرکرائم اسپاٹ پر پہنچ کر علاقے کو راؤنڈ اپ کرکے سرچ کریں گے۔

سی سی پی او لاہور نے نئی فورس کے افتتاح کے موقع پر خود موٹرسائیکل چلا کر دستے کو لیڈ کیا۔ڈولفن فورس کے بعد اب ابابیل فورس کے عملی طور پر میدان میں اترنے کے بعد ہی اس بات کا تعین ہو پائےگاکہ یہ فورس جرائم پر قابو پانے میں کس قدر کامیاب رہی

Leave a reply