نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو عہدہ سنبھالتے ہی مشکلات کا سامنا
لندن: نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کے لیے وہ مثال درست ثابت ہوئی کہ "سرمنڈاتے ہی اولے پڑے” بورس جانسن کو پہلے دن ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ،برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ واپس ڈاؤننگ اسٹریٹ روانہ ہورہے تھے کہ انہیں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بکھنگم پیلس کے باہر کلائمنٹ ایمرجنسی کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں کی چین بنا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور سڑک بلاک کردی۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد بورس جانسن وزیراعظم کی حیثیت سے اپنا پہلا خطاب ڈاؤننگ اسٹریٹ پر کریں گے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ چند دن برطانوی وزیراعظم کیبنٹ مممبر کے ساتھ گزاریں گے جس میں بریگزٹ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔