واشنگٹن : جمال خاشقجی کا قتل انسانی حقوق کی پامالی، امریکی صدر نے سعودی عرب کو دھمکی دے دی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا پڑے گا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےگفتگو میں واضح کردیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےگفتگو میں واضح کردیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق تبدیلوں کا اعلان کل متوقع ہے، تاہم صدر جوبائیڈن کی یہ دھمکی امریکی انٹیلی جنس کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں امریکی صحافی جمال خاشوگی قتل کا ذمہ دار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ٹھہرایا گیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے سعودی جمال خشوگی کے قتل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا پڑے گا۔ نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا اور سعودی عرب میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے ۔ خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے امریکی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

Shares: