ظہرانے کی دعوت ، پی ٹی آئی قیادت ایم کیو ایم کا راہ تکتی رہی کوئی نہ پہنچا

باغی ٹی وی : ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کرلی.اسد عمر اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت انتظار کرتی رہ گئی.ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی.ظہرانہ کا اہتمام مولوی محمود کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا

علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم سے ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان لوگوں کی کچھ مصروفیت تھیں اس لیے وہ لوگ نہیں آسکے،ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی ہامی بھری تھی.ظہرانہ کا اہتمام مولوی محمود کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا.

ایم کیو ایم نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی.متحدہ قیادت نے اراکین اسمبلی اپنی نقل و حرکت سینیٹ انتخابات تک محدود کردیں،اراکین اسمبلی کو3 روز تک کراچی میں مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا،

متحدہ قیادت کا پیغام نےکہا کہ تمام اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے ایک ساتھ اسمبلی پہنچیں گے،

Shares: