انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ میں ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر لۓ گئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کالی ڈکیت گینگ کے2ملزمان گرفتارہو گئے ۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ خالد عرف کالی اور ساتھی عاشق،طاہر مقصود شامل ہیں ملزمان سے2لاکھ روپے نقدی، 6 موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہویے۔انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرنوانکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش ملی۔

Shares: