رواں ماہ 20 فروری کو شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گنکت الپ اور کوتلوکا الپ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار حکام سیرم اور مہمت پالا پاکستان دورے پر آئے تھے-
باغی ٹی وی :رواں ماہ ارطغرل غازی کی ٹیم کے ممبران پاکستان کے شہر لاہور میں پہنچے تھے جہاں ان کو پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عامر فاروق قریشی نے مدعو کیا تھا وفد نے لاہور میں 10 دن قیا م کیا جس دوران انہوں نے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور معروف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں-
تاہم اب معروف ترک مہمان پاکستان میں دورہ مکمل کر کے ترکی واپسی روانہ ہو گئے ہیں جنہیں چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔
ترک فنکاروں نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی آر یو عامر رفیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر واپس جارہے ہیں۔
ترک فنکاروں نے ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے بے پناہ محبت سے نوازا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس میں ترک مہمانوں نے پاکستان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں بہت پسند کیا گیا جس کے لئے ہم پاکستانیوں کے مشکور ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ہیں لیکن ایسے لگ رہا ہے کہ ہم ترکی میں ہی موجود ہیں پاکستان اور ترکی میں بس موسم کا فرق ہے –
ترک مہمانوں نے کہا تھا کہ 2023 تک ترکی سُپر پاور بنے گا اور ترکی اور پاکستانی کی دوستی ایک مثالی دوستی ہو گی-