اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نمل یونیورسٹی آمد

تفصیلات کہ مطابق ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیامرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی توصیف عباسی بھی موجود تھےوزارتِ خارجہ اور نمل کے مابین مختلف زبانوں کی ترویج کے حوالے سے معاہدہ نمل یونیورسٹی، مختلف زبانوں میں تراجم اور تشریح کے حوالے سے وزارتِ خارجہ کی معاونت کرے گی اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی سردار توصیف عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے نمبل یونیورسٹی کے مابین مختلف زبانوں کی ترویج کے حوالے سے معاہدہ خوش آئند ہے اس سے ہمارا ملک اور ہماری آنے والی نسلیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں گی اور اپنے ملک کی ترقی کے لئے اور آنے والے مستقبل کو بہتر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی طلباء کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو کے نمبل یونیورسٹی نے یہ جو قدم اٹھایا ہے یہ آپ کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے

Shares: