پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے اغواء کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

0
37

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ناراض رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے اغواء اور ڈرانے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا پی ٹی آئی کے ناراض رکن کریم بخش گبول نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صدر کے الیکشن میں ایسے رکن کو ٹکٹ دیا گیا جس کے بارے میں یہ سننے میں آیا کہ انھوں نے ٹکٹ خریدا، میں ایسے لوگوں کو ہرگز ووٹ نہیں کروں گا جنھوں نے پیسے دیکر ٹکٹ کو خریدا ہے۔ میں انہیں ووٹ دوںگا جن سے میں مطعین ہوں۔دوسری جانب شہریارشر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اسلام آباد جاکر کہا کہ سندھ کیلیے فنڈز دینے کا مطالبہ کیا۔ گورنر سندھ سمیت دیگر اراکین سے رابطہ کیا تاہم انھوں نے تسلی بخش جواب نہ دیا۔ شہریارشر نے کہا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا میں اپنے گھر پر ہی ہوں۔اس سے قبل سماء کے پروگرام میں ناراض رکن کریم بخش گبول کی ویڈیو پر خرم شیر زمان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیسے کے عوض کسی رکن کو کوئی ٹکٹ نہیں دیام ٹکٹ کا فیصلہ چیئرمین نے کیا ہے جبکہ بورڈ کے دیگر اراکین بھی موجود ہوتے ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کریم بخش گبول نے پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی پر جتنی تنقید کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی، پیپلزپارٹی کے دباؤ اور اچانک یہ سب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں ڈرایا اور دھمایا گیا ہے.

Leave a reply