کراچی کے نجی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام اراکین سندھ اسمبلی کے لیے کمرے بک کرلیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نے اپنے اراکین اسمبلی کے لیے کمرے بک کرائے ہیں اور تمام اراکین کو ہوٹل پہنچنے کے احکامات دیےگئے ہیں کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان سمیت متعدد اراکین اسمبلی ہوٹل پہنچ گئے ہیں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اراکین کو 2 روز تک ہوٹل میں رہنےکی ہدایت کی ہے، اراکین اسمبلی کو رابطے اور ملاقاتیں محدودکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ادھر اوباڑو سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر کہتے ہیں ہمیں کوئی کیوں اغوا کرے گا، اپنے گھر پر ہوں، وزیراعظم کو کئی بار کہا سندھ کیلئے کچھ کریں لیکن انھوں نےنہیں سنا۔

Shares: