ہسپتال میں آئے مریضوں کو خنجر کی نوک پہ لوٹنے والا ملزم گرفتار

0
40

اسلام آباد ، تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی ۔ پمز ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کو رات کے اندھیرے میں خنجر کی نوک پر لوٹنے والا شفاقت نامی مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش متعدد ورداتوں کا انکشاف کیا ۔ملزم کو CCTV فوٹیج و ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم سے دوران تفتیش لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم و چھینے گئے موبائل بھی برآمد کر لئے گئے ، ملزم کے خلاف پہلے سے درج شدہ مقدمہ میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کاروائی ڈی ایس پی مارگلہ ملک عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او کراچی کمپنی بلال احمد معہ ٹیموں نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a reply