مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل، اللہ کی شان ہے نوٹ کی چمک اور بوٹ پالش سے مستفید ہونے والے ووٹ کے آج تقدس کی بات کررہے ہیں
ضمیر فروشوں اور نقب زنوں کا ٹولہ اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہے، خادمہ جی پی ٹی آئی کے اپنے ارکان کی جعلی وزیراعظم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کررہے ہیں، فونز کالز سے ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالتے آپ لوگوں شرم آنی چاہیے

یوسف رضاگیلانی کو پی ٹی آئی کے ارکان بھی ووٹ دیں گے، کل دن عمران خان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گا، ایک کھلنڈرے نے تجربے کرتے کرتے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، تحریک انصاف کے ارکان اگر ملک و قوم سے مخلص ہیں تو ووٹ ڈالتے وقت اپنے ضمیر کی آواز سنیں، پوری دنیا جانتی ہے حفیظ شیخ آئی ایم ایف کا بندہ ہے، آئی ایم ایف کو ووٹ دینا ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہوگا

Shares: