پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت

0
56

پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجامن دفتر خارجہ نے اپنے بیان مین کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی بادشاہت کے خلاف حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، خاص طور پر حوثی کے علاقے میں جازان کے ایک سرحدی گاؤں میں پانچ شہری زخمی ہوئےان حملوں سے نہ صرف مملکت کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ بے گناہ لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔

پاکستان ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے ، کیوں کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے۔پاکستان نے حوثی ملیشیا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں معارب گورنری پر اپنے حملے بند کرے۔ ہم پرامن ذرائع سے یمن میں تنازعے کے جامع سیاسی حل کے لئے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پر چوبیس گھنٹوں میں 7 حملے ہوئے ہیں، حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ جس میں محمد بن سلمان کو صحافی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے کے بعد تیز ہو گیا ہے، حوثی باغیوں نے اس رپورٹ آنے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سات حملے کئے ہیں

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس بات کی تصدیق کی کہ باغیوں نے 24 گھنٹے کے دوران سعودی شہروں پر 7 حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں نے 4 ڈرونز اور 3 میزائل ریاض، مشیط خمیس اور جازان کی جانب داغے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ، رواں ماہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر ڈٖرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد سعودی عرب نے بھی اپنے دفاعی فضائی نظام کو الرٹ کردیا ہے۔

Leave a reply