سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے آنے پر پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کردیا اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، پی ٹی آئی اراکین نے باغی اراکین کی خوب پٹائی لگائی جس پر پیپلزپارٹی اراکین بیچ بچاؤ کے لیے آگئے۔بعد ازاں اسپیکر نے ایوان میں ہلڑ بازی کے بعد اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے لیے جمع ہوئے تو اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کریم بخش گبول،شہریارشراوراسلم ابڑو پیپلزپارٹی رہنما شرجيل ميمن کےساتھ ہال ميں داخل ہوئے۔ تينوں ارکان کےداخل ہوتے ہی پی ٹی آئی کےايم پی ايزنے انہيں گھيرليا۔ اس دوران شدید ہنگامہ آرائی اور پیپلزپارٹی اراکین اور پی ٹی آئی اراکین کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی.

سندھ اسمبلی پی ٹی آئی والوں نے اپنے باغی ارکان کی پٹائی کردی
Shares: