‏ بلال جعفر نے اپنے بیان میں کہا پی پی کی جانب سے اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مزمت کرتے ہیں،پی پی نے ہمارے ایم پی ایز کو یرغمال بناکر غلط بیانات دلوائے، چور چوری سے جائے مگر ہیرا پھیری سے نہیں ، زرداری مافیا نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹوں کی ہیرا پھیری کی پلاننگ کی ہوئی ہے، ‏پی پی وزراء پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز رہیں، پیپلز پارٹی غنڈہ گردی کی سیاست کررہی ہے، پی پی وزراء شرافت کے لباس میں ڈاکو اور اغواء کار کا کردار نباہ رہے ہیں،‏زرداری کرپٹ ٹولہ پی ٹی آئی کے اراکین کو اغواء کرکے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، پیپلز پارٹی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے.

Shares: