‏پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان بیان میں کہا سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہےجمہوریت کے دعویدار آئین و قانون کو روندتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے ضمیر فروشی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں ‏سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے
‏پی پی سندھ میں ہمیشہ چور اقتدار کے لیے چور دروازے ڈھونڈتی رہی ہے پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے عمران خان کی قیادت میں اس نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی بنارسی ٹھگوں کے استاد سندھ کے مستقبل پر سیاہ دھبا ہیںلوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور خرید و فروخت کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے ‏آج کریم بخش گبول نے بلوچ کلچر ڈے پر غیرت مند بلوچ اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا. یوم بلوچ ثقافت پر اپنے غیور پاکستانی بلوچ بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. بلوچ ثقافت وطن پاکستان کی عظیم ثقافت ہے، غیرتمند اور جرآت مند بلوچ بھائیوں کی ملک کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

Shares: