سینیٹ الیکشن کیلیے صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟

پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے نمائندوں کے چناؤ کے لیے ووٹنگ صوبائی اسمبلیوں میں بھی ہوتی ہے لیکن یہ طریقہ کار کسی ایک پارٹی کے نشان پر ٹھپہ لگانے سے بہت مختلف ہوتا ہے۔صوبائی اسمبلیوں کے ارکان جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر تمام سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دے سکتے ہیں لیکن ہر بیلٹ پیپر پر فاتح امیدوار کا تعین اس بات پر ہوتا ہے کہ اُسے ترجیحی لحاظ سے کس نمبر پر منتخب کیا گیا ہے۔اس عمل میں سب سے اہم کردار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کا ہوتا ہے، مطلوبہ کوٹے سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار پہلے مرحلے میں کامیاب قرار پاتا ہے جب کہ اس کے اضافی ووٹ دوسری ترجیح پر رہنے والے امیدوار کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ریجنل الیکشن کمشنر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ فارمولے کے تحت صوبائی اسمبلیوں میں کامیابی کے لیے مطلوبہ ووٹوں کی تعداد مختلف ہوتی ہے، ان باریکیوں کا خیال نہ رکھنے والے اراکین اکثر اپنے ووٹ مسترد کروا بیٹھتے ہیں۔ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ فارمولا برطانوی ریاضی دان تھامس رائٹ ہل نے 1819 میں ایجاد کیا تھا۔

Comments are closed.