ہم الیکشن جیت چکے ہیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں۔سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی پہنچے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے۔اس موقع پر صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا کہ آپ جیت کے لیے کتنے پر امید ہیں؟ اس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جیت چکے ہیں۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے لیے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان قومی اسمبلی میں غیر رسمی ملاقات ہوئی اور دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی بات چیت بھی ہوئی۔