سینیٹ الیکشن ووٹنگ کاعمل تقریبامکمل:جماعت اسلامی کاایم این اے کیا گل کھلائےگا خبرآگئی

0
45

اسلام آباد :سینیٹ الیکشن ووٹنگ کا عمل تقریبامکمل:جماعت اسلامی کا ایم این اے کیا گل کھلائے گا خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹ کے لیے ہونے والی ووٹنگ تقریبا مکمل ہوچکی ہے اورایک ووٹ کاسٹ کرنا ابھی باقی ہے

ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل 341 ممبران میں‌ سے 340 ممبران نے ووٹ کاسٹ کرلیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ووٹنگ کا یہ سلسلہ 5 بجے تک جاری رہے گا

ادھر قومی اسمبلی سے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن ابھی تک ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نہیں پہنچے اوریہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وہ ووٹ کاسٹ بھی نہیں کریں اورجس ووٹ کے لیے عوام نے ان کو منتخب کیا ہے وہ کسی کو بھی شاید نہ ڈالیں‌


یہ بھی خبریں مل رہی ہیں‌کہ جماعت اسلامی کے ایم این اے کی غیرموجودگی بھی ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ، پانچ بجے کے بعد گنتی شروع ہوگی اورپھراس کے بعد کسی بھی وقت نتیجہ آسکتا ہے

Leave a reply