کرونا کیسز ، لاہور کے میچز خطرات کے بھنور میں پڑ گئے .
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور ببل بریک ہونےسے پی سی بی کا ہر 3دن بعد کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . . کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں کھلاڑی یا آفیشل کے 2 منفی ٹیسٹ آنا ضروری،

ادھر بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے لاہور کے میچز بھی کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے. ،ایک سے دوسرے شہر میں میچز کے انعقاد سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، شائقین کرکٹ کی تعداد 50فیصد سے کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور.کرکٹرز کی ہوٹل میں چہل قدمی بھی محدود کرنے پر غور، پی سی بی کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پہلے ہی کر چکا ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کو عالمی وبا سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کووڈ نائنٹین سے پاک رکھنے کے لئے ہر چوتھے روز پی سی آر ٹیسٹنگ کا عمل دہرانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی تمام فرنچائزز کےتعاون سے مزید سخت ترین اقدامات کئےجارہےہیں۔

Shares: