شہر یار آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کیا کہا

0
168

شہر یار آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کیا کہا

باغی ٹی وی :پی ٹی آئی کے رہنما شہر یار آفریدی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ منسوخ ہونے کی بات کس نے کی ہے،غلطی ہوئی ہے کہ نہیں؟،یہ کس نے کہا کہ ووٹ منسوخ ہوا ؟.جوہونا ہوتا ہے قدرت کی طرف سے ہوتا ہےجو رب کے قریب ہوتے ہیں ان کے ساتھ ایسا ہو جاتا ہے،

اس سلسلے میں شہر یار آفریدی نے درخواست میں کہا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکاتھا،جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا، مجھے اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے،

شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین سے مشاورت کے بعد فوری درخواست داخل کردی ریٹرننگ افسر نے درخواست کی کاپی وصول کرکے فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا

قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کرلیا تا ہم پہلی بار سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا،آصف زرداری کودوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا،

آصف زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوا جس کے بعد آصف زرداری نے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی، درخواست پر دوسرا بیلٹ پیپر جاری کردیاگیا، سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے

Leave a reply