اسلام آباد:کیا واقعی وزیراعظم ووٹ غلط کاسٹ کربیٹھے:آنکھوں دیکھا حال ضرورسنیئے،اطلاعات کے مطابق آج سینیٹ کے انتخابات کے دوران کچھ عجوبے اس وقت سامنے آئے جب وزیراعظم عمران خان کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ اپنے ووٹ پرغلطی سے دستخط کربیٹھے
اس حوالے سے معروف صحافی وقار کہتے ہیں کہ ان کو اس بات کا پی پی کے نوید قمر نے بتایا وہ کہتے ہیں کہ نوید قمر کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے تشریف لائے تو ساتھ ہی کھڑے ایجنٹ سے پینسل لے کرووٹ پر دستخط کردیئے
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1367185569458114565
وہ کہتے ہیںکہ اس بات کی تصدیق پیچھے کھڑی ہوئی زرتاج گل صاحبہ نے کی وہ کہتی ہیںکہ انہوں نے ووٹ ایسے ہی کاسٹ کیا جس طرح وزیراعظم نے کاسٹ کیا
وہ کہتے ہیں کہ زرتاج گل صاحبہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ساتھ کھڑے ہوئے ایجنٹ کو وہ واپس کردی تھی جس کے ساتھ وزیراعظم نے دستخط کیئے اورمیں نے بھی ویسے ہی دستخط کردیئے
وقار بتاتے ہیں کہ ایسے یہ دونوں ووٹ مسترد ہوئے ،یہ بھی بتاتے ہیں کہ وہ پینسل ایجنٹوں نے واپس لے لی اورجب گنتی ہورہی تھی تو دستخط اس سے ٹیلی کیے گئے تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ واقعی اسی پینسل کے ساتھ دستخط ہوئے تھے وہ کہتے ہیں کہ شہریارآفریدی بھی غلطی سے دسختط کربیٹھے اوراپنا ووٹ ضائع کربیٹھے