سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو زبردست ناکامی ، حکومت کے لیے خطرے گھنٹی بج گئی ، سنیے مبشر لقمان کا وی لاگ
باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں دھماکہ ہوگیا . سینٹ میں اب جو صورت حال پیدا ہوئی ہے . اس کے بعد حکومت اخلاقی حیثیت کھو بیٹھی ہے . کیا وہ رہنا چاہتی ہے ، نئے الیکشن کرانا چاہتی ہے . جانا چاہتی ہے لیکن حکومت کی قانونی جواز پر سوال اٹھتے ہیں.
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے اسی وی لاک کے اندر کہا تھا کہ یوسف رضا جیت رہے ہیں. حفیظ شیخ ہار رہے ہیں. اس سلسلے میں تجزیہ نکار محسن بیگ نے کہا ہے کہ آج عمران خاں اور ان کی پارٹی کو وہ کچھ ملا ہے جو انہوں نے تین سال تک ڈلور کیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے ایم این اے ایم پی اے اپنی اپنی حلقوں لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتے تھے . مہنگائی ، بد امنی اور دیگر گورننس کے مسائل نے ان کا اپنے نمائندوں کا اعتماد کھو دیا تھا .
مبشر لقمان نے کہا کہ کیا حفیظ شیخ کی شکست کو ہم آئی ایم ایف کی شکست کہہ سکتے ہیں .تواس پر اتفاق کرتے ہوئے محسن بیگ نے کہا کہ بالکل آج ائی ایم ایف کےنمائندے کو شکست ہوئے ہے . حفیظ شیخ جو اس ملک میں رہتے نہیں ہیں اور ان کے مشیر خزانہ لگنے تک عمران خان ان سے ملے تک نہیں .
ان کی وجہ سے اب تک ملک میں مہنگائی بہت عروج پر ہے . مہنگائی کے اندر صرف دو ماہ میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے . جب ایسے افراد ہوں جن کی کارکردگی ایسی ہو جس سے ملک ان حالات میں پہنچا ہوتب بھلا کیسے وہ جیت سکتے ہیں.
یہ خاں صاحب کو بتاتے کچھ اور تھے اور نکلتا کچھ اور تھا .میرا نہیں خیال کہ اب ان کا کوئی فیوچر اس ملک میںرہا ہے . ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اخلاقی اور آئینی طور پر اپنی جگہ کھو چکے ہیں . اب پی ڈی ایم چاہے تو وہ درخواست کر سکتی ہے کہ وزیراعظًم اب اعتماد کا ووٹ لیں. اب حکومت کا رہنا مشکل ہو جائے گا.
مبشر لقمان نے سوال کیا کہ اسی طرح فارن فنڈنگ کیس بھی کھلنے والا ہے ، جس پر محسن بیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی سٹے پر سٹے لے کر اس بچتی آئی ہے .جب یہ بہت ہی کلئیر کسی ہے جس میں پارٹی ٹسلیم کر چکی ہے کہ اس کے اکاؤنٹس ہیں . اور ان سے کروڑوں ڈالر آتے رہے ہیں.
اس طرح مبشر لقمان نے کہا کہ کیا زرداری کی بات سچ ثابت نہ ہوئی کہ احتجاج کی بجائے پارلیمنٹ میں آؤاور جمہوری انداز میں ووٹ آف نو کانفیڈنس کرو. جس سے حکومت چلی جائے گی اور ان کی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے . حکومت اب مشکلات کا شکار ہے ، پی ڈی ایم کو اب یہ کچھ کرنا ہوگا جس کیطرف زرداری کہہ چکے ہیں.