بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے، پی سی بی کا موقف آگیا
باغی ٹی وی :پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل اورڈائریکٹرمارکیٹنگ بابرحامد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ کو نئی تاریخوں تک ملتوی کیا جاتاہے، ہماری ذمے داری تھی کہ پلیئرز کی صحت کیلئے بہترین حفاظتی اقدامات کریں،
وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے،ہماری اب اولین ترجیح یہ ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھربھجوائیں،آج اجلاس میں اس بات پر سب متفق تھے کہ لیگ کو ملتوی کیا جائے،ہمیں یقین ہے کہ اس ایونٹ کے باقی میچز مکمل کرلیے جائیں گے
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ ایک مشکل دن ہے .کھلاڑیوں کا کورونا میں مبتلا ہونا ہر کسی کیلئے تشویش کی بات تھی،اولین ترجیح یہ ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھربھجوائیں.اعتماد متاثر ہوا،دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کیلئے ہمیں محنت کرنا ہوگی..کرکٹ شیڈول میں لیگ کیلئےوقت کا تعین کرنا ہوگا توکرلیں گے ،یہ مسئلہ نہیں ہے.
مالی نقصان بعد میں دیکھیں گے ، لیکن یہ نقصان کرکٹ کا ہے ،کوئی بھی کام کامیاب اس وقت ہوتا ہے جب ہر کوئی ایک پیج پر ہو .فرنچائز نے بہت سارے پیسے لگائے ہر کسی کا وقت لگا. اعتمادکو قائم کرنا ضروری ہے ،اصل مسئلہ پلیئرز کی دستیابی ہوگا .ہم تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے،نقصان سب کا ہے .کوشش کریں گے کہ اس واقعےسے پاکستان کرکٹ کانقصان کم سے کم ہو.کہاں کب اور کیا غلط ہوا یہ دیکھنا بہت ضروری ہے.
ہم بورڈ آف گورنر سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائیں گے،،ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ بائیو سیکیور ببل میں بھی وائرس آجانے کےامکانات ردنہیں کرسکتے.
پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔








