اسلام آباد :پاکستانی اسٹاک مارکیٹ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا سنتے ہی کریش ہوگئی:سرمایہ کارگیلانی کا ماضی دیکھ کرپریشان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اس وقت صدمے میں ڈوب گئی جب ان کو پتہ چلا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں ،

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی خبر سن کرپاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گرا گئی

دوسری طرف سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سینیٹ الیکشن میں شکست پرسخت صدمہ پہنچا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت سبھل رہی تھی اورایک کرپٹ شخص کی حفاظت کرنے والا سابق نااہل وزیراعظم پھرسینیٹربن کرمسلط ہوگیا ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 1072 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 88 رہا۔

البتہ کاروبار کا اختتام 882 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 278 پر ہوا۔ بازار حصص میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 122 ارب روپے رہی۔

Shares: