وزیرا عظم کا خطاب ایک شکست خوردہ شخص کا خطاب تھا ، مریم نواز
باغی ٹی وی : بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد ، دونوں رہنماوں میں ملاقات شروع، ملاقات میں نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی بھی موجود ہیں.
مسلم لیگ ن کی جانب سے پرویز رشید، محمد زبیر، رانا ثناء اللہ شریک شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، کیپٹن ر محمد صفدر، بلال کیانی، خرم دستگیر بھی شریک ہیں.
پیپلزپارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر، رانا پرویز اشرف، مصطفی نواز یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی اور قاسم گیلانی بھی ملاقات میں شریک ہیں. دونوں جانب سے رہنماوں نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مبارکباد دی.
مریم نواز کا اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہمیں کامیابی ملی، ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت
ہوئی سینیٹ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب اور امیدواروں سے متعلق بھی غور ہوا. وزیر اعظم کے اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ لینے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی ،اپوزیشن اسمبلی اجلاس میں جائے نہ جائے، اس بات پر مشاورت جاری ہے
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے یوسف رضاگیلانی کی جیت پربلاول بھٹواوروفدکومبارکباددی،
مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کی جیت پرپی ڈی ایم اور پوری قوم نےجشن منایا، پی ڈی ایم نےان کودن میں تارےدکھائے، ان کوسمجھ نہیں آرہی کہ کیاکریں، وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارے ہوئےشخص کاخطاب تھا،
الیکشن کمیشن کےچیئرمین کو آپ نےخود لگایاتھا،
ڈسکہ میں 20 پریزائیڈنگ افسران کواغوا کیاگیا ، یادرکھیں یہ وہی الیکشن کمیشن ہےجس نےفارن فنڈنگ کیس پرپردہ ڈالےرکھا،مریم نواز
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کولگ رہاتھاجیسےوہ اب بھی کنٹینرپرکھڑےہیں،مریم نواز
عمران خان اس الیکشن کمیشن کوکہہ رہےجس کوانہوں نےخودنامزدکیاتھا،جن کوآپ بکاؤ کہہ رہےہیں ان سےکس منہ سےاعتمادکاووٹ لیں گے،اس پیسےکابھی نام لیں جو آپ نے چلانے کی کوشش کی ، آپ نے ارکان کو 50 کروڑ روپے فنڈز دینے کا کیوں کہا، آپ کون ہوتےہیں سرکاری خزانے کا منہ کھولیں ارکان کوروکنے کیلئے،اس پیسے کا بھی نام لیں جو آپ نے چلانے کی کوشش کی ،








