عمران خان کا لہجہ بتا رہا تھا کہ نہ توجھکے گا اورنہ مریم نوازکوباہرجانے دے گا:سنیئرصحافی کا دعویٰ‌

اسلام آباد: عمران خان کا لہجہ بتا رہا تھا کہ نہ توجھکے گا اورنہ مریم نوازکوباہرجانے دے گا:سنیئرصحافی کا دعویٰ‌ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سعید قاضی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔

سعید قاضی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ مریم نواز کو کسی صورت بیرون ملک نہیں جانے دوں گا۔

عمران خان نے نواز شریف کو باہر بھجوانے والوں کو صاف صاف جواب دیا ہے کہ حکومت چھوڑ دوں گا لیکن مریم نواز کو کسی صورت باہر نہیں جانے دوں گا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر میرے ساتھ دھوکہ ہوا اور قائد ن لیگ کو باہر بھجوا دیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

سینئر صحافی کے مطابق عمران خان پر دائیں بائیں سے مسلسل دباو ڈالا جاتا رہا اور اب انہوں نے آج سرکاری ٹی وی پر آ کر کہہ دیا کہ مجھے حکومت سے نکال دو

Comments are closed.