سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے اپنے امیدوار صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ نہ ملنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔جی ڈی اے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 6 ارکان اسمبلی پر شبہ ظاہر کردیا۔ جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی رزاق راہموں کا جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں کہنا تھاکہ جی ڈی اے کا وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا اور ڈاکٹرفہمیدہ مرزا اور غوث بخش مہر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے رزاق راہموں کے مطابق 6 پی ٹی آئی ارکان نے ووٹ دینا تھے جن میں تحریک انصاف کے بلال غفار اور شبیر قریشی نے جی ڈی اے امیدوار کو ووٹ دینا تھا لیکن پی ٹی آئی کے 7 ارکان میں سے صرف ایک نے ہمیں ووٹ دیا۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے جی ڈی اے امیدوار صدرالدین شاہ کامیاب نہیں ہوسکے تھے.

امیدوار کو ووٹ نہ ملنے کا معامہ، جی ڈی اے کا پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی پر شبہ
Shares:







