کراچی :سینیٹ انتخابات، سندھ اسمبلی میں مسترد بیلٹ پیپرز پر مخصوص نشانات:کیاالیکشن کمیشن کچھ کرے گا،اطلاعات کے مطابق سینیٹ کے انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی نے 7، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف نے (پی ٹی آئی) 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں مسترد شدہ بیلٹ پیپرز پر مخصوص نشانات لگائے گئے جبکہ تین مسترد شدہ ووٹوں پر مختلف کوڈ ورڈز تحریر تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ بیلٹس پیپرز پر ’9211‘ کے ہندسے تحریر تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار کے نام کے سامنے کراس بھی لگایا گیا، مسترد بیلٹ پیپر پر مخصوص لکیریں بھی لگی تھیں۔الیکشن کمیشن حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں جنرل، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر13ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے اپنے امیدوار صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ نہ ملنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

Shares: