سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی پر مقدمہ درج کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف کراچی کے اتحاد ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی ایک مبینہ ویڈیو کی بناء پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں وہ آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو دھمکیاں دے رہے تھے،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان علاقہ سے منیشات کے خاتمے کے لئے بھی سرگرم ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے پولیس افسران سے بھی ملاقاتیں کی تھیں ،آئی جے سندھ سے ہونے والی ملاقات میں آئی جی سندھ نے بلدیہ ٹاؤن سے منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ کے مکمل خاتمہ ہونے تک کارروائی کے یقین دہانی کروائی تھی. جس کے مطابق پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقےاتحاد ٹاون، عابد آباد،رشید آباد، ترک کالونی، گلشن غازی میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کو ملک شہزاد اعوان مدینہ کالونی،اتحاد ٹاؤن اور سعید آباد پولیس میں موجود کرپشن میں ملوث اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی لسٹ فراہم کریں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے دو روز قبل جاری ہونے والے ایک بیان مین کہا کہ پولیس کانسٹبل کو رنگے ہاتھوں پکڑا، اس لئے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ میں عوام کو جوابدہ ہوں،انہوں نے مجھے منتخب ہی اسی لیے کیا کہ ان کے ساتھ کہیں کسی بھی موقع پر نا انصافی نہ ہو۔ ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز کانسٹیبل اختر تنولی کو رشوت خوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔اس حوالے سے کچھ لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں کیونکہ وہ اس کے پس منظر سے واقف نہیں ہیں ۔

ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اختر تنولی سے تنگ آچکی تھے۔ مجھے بار بار اس کے خلاف عوام نے شکایات درج کروائی۔اختر تنولی ڈی ایس پی اور پولیس کے اعلی افسران کا نام استعمال کر کہ بھتہ وصولی کرتا تھا ۔ٹھیے والوں کے پاس زبردستی ماوے رکھوا کر پھر انہیں ڈرانے دھمکانے آجاتا تھا۔

ملک شہزا د اعوان کا کہنا تھا کہ میں ان سیاسی لوگوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جن کی منشیات فروشوں کو پشت پناہی حاصل ہے وہ اپنا قبلہ درست کرلیں بلدیہ ہمارا گھر ہے کسی کو بھی بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ناجائز کام کرنے والوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑے ہونگے۔

Shares: