ایف بی آر کا سمگل شدہ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاون

0
43

اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک اور ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز ، ایف بی آر نے ملک بھر میں غیر قانونی سمگل شدہ اور نان ڈیو ٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملک بھر میں مختلف برانڈز کے 45 ملین روپے کے 11.7 ملین سگریٹ تحویل میں لے لئے ہیں جس کے ذریعے 24.4 ملین روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکسز چوری کی گئ۔اسی طرح ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز نے آپریشن کرتے ہوئےایم اے جناح روڈ پر واقع بولٹن مارکیٹ کراچی سے بڑی مقدار میں سمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا ضبط کر لیا ہے جس کی مالیت 80.1 ملین روپے ہے۔

تفصیلات کہ مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ویثرن اور چئیرمین ایف بی آر کی خصوصی ہدایات کے مطابق سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیمیں پورے پاکستان میں متحرک ہے۔ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیمیں پورے ملک میں اپنے ریجنل کو آرڈینیٹرز اور سینٹرل کو آ رڈینیٹر انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن اسلام آباد کی نگرانی میں موثر طریقے سے سر گرم ہیں۔

Leave a reply