لاہور : آصف زرداری کی پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش:پرویزالٰہی نے کیا جواب دیا کہ زرداری شرمسار ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری پرویز الہیٰ کو بہت اہم آفر کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطاطق آصف زرداری نے چوہدری پرویز الہیٰ سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے جس میں زرداری نے انہیں بہت اہم آفر کروائی ہے۔اور کہا ہے کہ اگر آپ پی ڈی ایم میں شامل ہو جاتے ہیں تو ہم آپ کو وزیر اعلیٰ بنا دیں گے۔
جس پر پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں ق لیگ عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتی۔
پرویزالٰہی نے زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب عمران خان کی ذات سے اختلاف تو ہوسکتا ہےلیکن عمران خان کی نیت پرشک نہیں کرنا چاہیے وہ محب وطن اورپاکستان کے غریب عوام کی بڑی درد رکھتے ہیں اوروہ پاکستان کو آگے کی طرف لے کرجانےچاہتے ہیں
دوسری جانب صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ آصف علی زرداری اب حکومت کے دو اتحادیوں کے ساتھ رابطے کریں گے۔ میرے پاس جو اطلاعات ہیں وہ یہ ہیں کہ آنے والے چند دنوں میں کچھ چیزیں واضح طور پر سامنے آئیں گی، آئندہ کچھ دنوں میں دو حکومتی اتحادیوں سے آصف علی زرداری سے رابطے کریں گے