اعتماد کا ووٹ تسلیم نہیں کرتے، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی،مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لچھے لفنگے بدمعاشوں نے شرفا کی پریس کانفرنس پر حملہ کیا،اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی،شیشے کے گھر میں رہ کر کسی پر پتھر نہیں پھینکتے ،یہ سب ڈھونگ ہے جو رچایا گیا ہے،اجلاس جعلی وزیراعظم کی سمری پر بلایا گیا ہے، صدر مملکت نے ایوان کا اجلاس بلایا ہے،عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد پھر سے اعتماد کے ووٹ لینے کی بات کی ہے عمران خان کس منہ سےریاست مدینہ کی بات کرتا ہے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اجلاس بلایاگیا ، ہم اعتماد کا ووٹ تسلیم نہیں کرتے نہ آج کے اجلاس کو تسلیم کرتے ہیں نہ اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں،ساری رات ممبر کے دروازے کھٹکھٹا کر حاضری لی گئی عمران خان کبھی ریاست مدینہ،کبھی چین،کبھی امریکا،کبھی ایران کےنظام کی بات کرتےہیں ، کبھی کہتا ہے ریاست مدینہ کا نظام، کبھی چائنا نظام کو آئیڈل کہتا ہے، آپ نے پھر وہی پرانی باتیں الاپی ہیں، پی آئی اے کے ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے،اسٹیل مل ملازمین نے کونسی کرپشن کی جو انہیں ملازمت سے نکالا،عمران خان کس منہ سےریاست مدینہ کی بات کرتےہیں ،تعجب ہے کہ آج عمران خان نے پھر سے ریاست مدینہ کی بات کی،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تم نے خود جائیداد بنائی ہے، 12 لاکھ میں بنی گالا کا محل ریگولرائز کیا ہے ،ایوان کی پوری کارروائی کو مسترد کرتے ہیں ،عمران خان پرکون اب اعتماد کرے گا، جعلی حکمران آج ہے کل نہیں ہوگا،واضح اعلان کرتا ہوں پی ڈی ایم آج کے اجلاس کو آئینی نہیں سمجھتی  ،2018 میں عمران خان کی اکثریت جعلی تھی اور آج بھی جعلی ہے،اپوزیشن کے دو ممبران نگرانی کیلئے گئے ہوں گے،

Shares: