مین شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0
54

خانیوال کی عوام کے منہ پر خاک گزشتہ کچھ عرصہ قبل خانیوال کے لیئے بھاری فنڈ جاری ہونے کے باوجود خانیوال کے شہری خاک چاٹنے پر مجبور۔

بھاری فنڈ ملنے کے باوجود شہر کا حال پہلے سے بدتر۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کا فنڈ ملنے کے باوجود بھی خانیوال شہر کے حالات میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دیتی۔وہی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور جگہ جگہ سیوریج کا پانی موجود ہے۔گزشتہ شب ایک ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے چن شاہ بستی موڑ تا ڈاکٹر الطاف ہسپتال روڈ و شہر کی دیگر شاہراہوں پر موجود گڑھوں کو بھرنے کے لیئے مٹی ڈال دی گئی جو کہ اڑ کر سڑک پر سفر کرنےوالے شہریوں کے منہ اور آنکھوں میں ڈلتی ہے اور شہریوں کے لیئے باعث اذیت بنی ہوئی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کے مسائل پر خصوصی توجہ دے۔اور ڈپٹی کمشنر صاحب انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کے اس انوکھے طریقہ کا فوری نوٹس لیں جس سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

Leave a reply