بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 میں بطورچیلنجرز قدم رکھنے والی کھلاڑی عرشی خان چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عرشی خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ اب بالی وڈ کی فلم میں اداکاری کریں گی-

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشی خان نے بتایا کہ وہ بالی وڈ کی فلم میں ایک گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈیبیو کریں گی جو کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے۔

عرشی خان کا کہنا تھا کہ میں اس پروجیکٹ کے لیے بے حد خوش ہوں میں جس ہدایت کار کے ساتھ کام کر رہی ہوں انہوں نے ہی مجھے اس کردار کے لیے منتخب کیا ہے اور لوگ مجھے بالکل مختلف روپ میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عرشی خان بگ باس کے سیزن 11 میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں اورمتعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Shares: